نئ تعینات ہونے والے سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل نورپورتھل…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نئ تعینات ہونے والے سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل نورپورتھل زریاب فاطمہ نے کہا ہے کہ خدمت خلق خوشنودی ء خداوندی کا سبب بنتی ہے ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے اسی عظیم مشن کے تحت سوشل ویلفیئر کے ڈیپارٹمنٹ کو ترجیح دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نورپور تھل پریس کلب کے فاؤنڈر ممبرز کے ساتھ تعارفی نشست کے دوران کیا ۔سوشل ویلفیئر سپروائزر ارم بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ زریاب فاطمہ نے کہا کہ انشاءاللہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ کی زیر نگرانی سماجی فلاح و بہبود کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزارشت نہیں کیا جائے گا ۔ سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل نورپورتھل نے کہا کہ سماجی بہبود کی تنظیموں کی فعالیت کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ خلق خدا کی خدمت کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ماہ رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے لیے بتدریج ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام ان سے بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں ۔ اس حوالے سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھی کوشاں ہے ۔ سوشل ویلفیئر آفیسر نے مقامی میڈیا پر زور دیا کہ وہ عوامی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور معاونت کرے ۔ اس موقع پر صحافیوں نے زریاب فاطمہ کو معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.