پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی طرف…

خوشاب (خصوصی رپورٹ) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی طرف چوہدری محمد ادریس ایگزیکٹو ممبر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے ہسپتال کے لئے الیکٹریکل واٹر کولر عطیہ کیا جسکا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر اظہر حسنین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سہیل آرتھر میڈیکل سوشل آفیسر نے کیا ،اس موقع پر ڈاکٹر اظہر حسنین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ہر موقع پر ہسپتال کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اس میں چاہے غریب اور مستحق مریضوں کے لئے ادویات کی فراہمی ہے یا ہسپتال کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہو ،چوہدری محمد ادریس ایگزیکٹو ممبر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے کہا سوسائٹی اسی طرح ہسپتال کے ساتھ تعاون کرتی رہے گی اور شورکوٹ کے غریب اور مستحق مریضوں کو ادویات کی فراہمی جاری رکھے گی۔

Comments are closed.