خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل سعد بن خالد کا ایک اور عوام دوست اقدام ، نورپور شہر کے گلی کوچوں میں مین ہولز پر ٹوٹ جانے والے ڈھکنوں کی جگہ نئے ڈھکن لگادئیے گئے۔ عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے ٹی ایم اے حکام کو زبردست خراج تحسین ۔ واضح رہے کہ نورپور شہر میں ڈاکخانہ چوک سمیت دیگر گلی کوچوں میں متعدد مین ہولز کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا خدشہ شہریوں کے لیے درد سر بنا ہوا تھا ۔ اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر موصوف نے ضروری احکامات صادر کیے اور انچارج سینیٹری ورکرز سردار عقیل عباس خان بلوچ کی زیر نگرانی ان تمام مین ہولز پر ازسر نو نئے ڈھکن لگا دیے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ سعد بن خالد نے بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل کا چارج سنبھالتے ہی شہر میں صحت و صفائی کے موثر انتظام اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر شہری مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنا رکھا ہے ۔ وہ بذات خود سماجی بہبود کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں جس پر عوامی ،سماجی حلقوں نے انہیں فرض شناسی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
Trending
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
- ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی: حقیقت، بیانیہ اور زمینی صورتحال کا جائزہ
- پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت؟ اہم سیاسی پیش رفت کی اطلاعات
- سی ڈی اے بھرتیاں: نسٹ (NUST) کا شفاف ترین انتخابی عمل ‘اپنوں’ کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ
- کسٹم کلکٹریٹ سرگودھا میں کرپشن اور سرکاری سامان کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف
- سی سی پی نے ”آئس کریم“کیس میں 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا
- ایران جنگ سے عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر نقصان، عالمی بحران سنگین ہونے لگا
- امریکا کی ایران حکمت عملی ناکام، بدلتے اہداف پر ماہرین کے سوالات
- ای چالان کے نام پر جعلی SMS فراڈ، سیف سٹی کی وارننگ — شہری محتاط رہیں
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل سعد بن خالد کا ایک اور عوام دوست اقدام
Next Post
Comments are closed.