وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ترجیحات میں شامل محکمہ تعلیم سکولز میں واضح تبدیلی۔
وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم محکمانہ اصلاحات کے لیے کوشاں۔۔
آزاد کشمیر کے 486 ایلیمنٹری مدرسین کو ترقیاب کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
سلیکشن بورڈ کا طویل اجلاس روزے کی حالت میں متواتر 5 گھنٹے جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 27 مارچ 2024 کو سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر رزاق احمد ندیم (چیئرمین محکمانہ سلیکشن بورڈ نمبر 03) کی صدارت میں 05 گھنٹے متواتر جاری رہنے والے اجلاس میں زیر التوا 486 ایلیمنٹری مدرسین کو ترقیاب کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جس میں ضلع مظفرآباد کے 65، ضلع نیلم سے 19, ضلع جہلم ویلی سے 10، ضلع باغ سے 53, ضلع حویلی کہوٹہ 23, ضلع پونچھ سے 74, ضلع سدھنوتی 39, ضلع کوٹلی سے 87, ضلع میرپور سے 42 اور ضلع بھمبر سے 74 ایلیمنٹری مدرسین کو ترقیاب کیا گیا ہے۔ ایلیمنٹری مدرسین کے سلیکشن بورڈ کے معاملات طویل عرصہ سے التوا کا شکار تھے۔ پرائمری اور جونئیر کیڈر ختم ہونے کے بعد ایلیمنٹری کیڈر کا پہلا سلیکشن بورڈ منعقد ہوا۔ سلیکشن بورڈ اجلاس میں سینئر ایڈیشنل سیکرٹری سید سلیم گردیزی، ناظم اعلیٰ تعلیم سکولز مردانہ سید طالب حسین شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز چوہدری یونس، ایڈیشنل سیکرٹری مالیات سرفراز احمد، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ خالد سلیم ، سیکشن آفیسر سید محمود حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انتظامیہ ماجد جلیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان، نگران شبیر قریشی، راجہ صداقت و دیگر شریک ہوئے۔
اس مرحلہ پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مزید کہا کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے اور بہت جلد خواتین اساتذہ کے ٹائم سکیل کے کیسز بھی یکسو کر دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے محکمہ تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے محکمانہ مسائل کے خاتمے کی ہدایت فرمائی ہے۔ وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر دیوان علی خان چغتائی کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم محکمہ تعلیم سکولز کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمانہ مسائل کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔
Trending
- لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 خوارج ہلاک، 7 جوان شہید
- قلعہ پھروالہ میں سڑک کی تعمیر کا آغاز، 50 لاکھ گرانٹ ، عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا
- پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کریں ، وزیراعظم شہباز شریف کا افغانستان کو واضح پیغام
- ترکیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد کا آغاز، 50 ہزار افراد تک پہنچانے کا ہدف
- اسلام آباد پولیس میں پروموشن کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، جونیئر افسران کو نظرانداز کرنے پر مایوسی کا شکار
- پاک چین بی ٹوبی انویسٹمنٹ کانفرنس 2025 ، معاہدوں کی طوفانی بارش، سرمایہ کاری کی نئی راہیں
- 2 ہزار سے زائد ٹرک افغانستان میں پھنس گئے، ڈرائیور کٹھن حالات سے دوچار
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قصور اور ملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
- پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رہے گی ، عاصم افتخار
- پشاور بورڈ ، 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 37ہزار سے زائد طلبہ فیل
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ترجیحات میں شامل محکمہ تعلیم سکولز میں واضح تبدیلی
Prev Post
Next Post
Comments are closed.