ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر…

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک نے خوشاب میں صفائی ستھرائی اور گراں فروشی کے حوالے سے متعدد میٹ شاپس،سبزی وفروٹ مارکیٹ،ہوٹلز اورفاسٹ فوڈ سٹالز کا وزٹ کیا۔اس مو قع پر انہوں نے گراں فروشی میں ملوث ہونے واکوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کر تے ہوئے ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے مہینے میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن خوشاب میں جاری امتحانی سنٹر پر دستیاب سہولیات اور ماڈل بازار میں لگائے گئے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ کا بھی وزٹ کیا اور دستیاب اشیاء کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔

Comments are closed.