خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں خواتین اور لڑکیوں کو کار ڈرائیونگ اور بائیک رائڈنگ سکلز کی ٹریننگ کیلئے بیداری ، صنعت زار اور تحفظ مرکز کے درمیان ایم او یو سائن ہو گیا۔ تقریب صنعت زار آفس میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر بیداری کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عنبرین عجائب نے کہاکہ خواتین کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے انہیں مختلف ٹریڈز میں تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ مینیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب ام فروا ہمدانی کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ سیکھنے سے لڑکیوں میں اعتماد پیدا ہوگا اور کالج ، یونیورسٹی ، جاب اور کاروبار کیلئے انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں آسانی ہوگی۔ تحفظ مرکز کی انچارج میڈم فرحت نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ صنعت زار اور بیداری کے ساتھ مل کر خوشاب کی خواتین کے تحفظ اور ان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے اور آئی جی پنجاب و ڈی پی او خوشاب کے وژن کے مطابق خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔ ایم او یو کے مطابق ابتدائی طور پر 30 خواتین کو ڈرائیونگ کی ٹریننگ کرائی جائے گی جس کیلئے داخلہ صنعت زار میں ہوگا اور انسٹرکٹر پنجاب پولیس کی طرف سے ہوگا جبکہ بیداری داخلے کیلئے آگاہی مہم چلائے گی۔ ایم او یو سائن کی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر امتیاز مانگٹ ، ملک غضنفر ، نوردین اور قدسیہ نصیر نے شرکت کی۔
Trending
- ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
- اسلام آباد پولیس کا گولڑہ میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، متعدد مشکوک افراد زیرِ حراست
- نیا پراپرٹی آرڈیننس ، غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کی ضمانت ہے، عظمیٰ بخاری
- پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی تسلیم کیا ، طلال چوہدری
- ایم ڈی کیٹ 2025 میں کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا ،41 طلبہ ٹاپ 10 میں شامل
- ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال
- سعودی عرب نے ’’عمرہ ویزے‘‘ کی مدت ایک ماہ کردی، تین ماہ کی میعاد ختم
- پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 20 سال سے ڈکیتیاں کرنے والے 4 خطرناک ملزمان ہلاک
- مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ، کبھی تھا نہ ہوگا : پاکستانی مندوب
Comments are closed.