خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کوٹ مومن کی معروف سماجی و رفاہی شخصیت، شاعرہ ،ادیبہ ،مصنفہ اورکالم نگار ، ایکس وائس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا محترمہ سعدیہ ہماء شیخ ایڈووکیٹ کو بطور مہمان خصوصی چراغِ انٹرنیشنل ادبی تنظیم جہلم میں مدعو کیا گیا۔ ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور مقررین نے ان کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھوٹی سی عمر میں زندگی کے مختلف شعبوں میں ایک اعلی ا مقام حاصل کر لیا ہے ۔ملک بھر کی ادبی تنظیموں میں ان کی پہچان ہے اور ان کو خصوصی طور پر ادبی محفلوں میں بلایا جاتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج ہمیں فخر ہے کہ جہلم کی سرزمین پر سرگودھا کی معروف شخصیت کی آمد ہوئی ہے ہم ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ان کی ادبی خدمات پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ اس موقع پر محترمہ سعدیہ ہماءشیخ ایڈووکیٹ نے جہلم والوں کی محبتوں اور خلوص پر ان کا شکریہ ادا کیا.
Trending
- جھلوری میں 10 سالہ آمنہ کا اغوا، پولیس کی غفلت اور بے حسی، پانچ دن بعد لاش برآمد، پولیس اصل مجرم کی گرفتاری میں ناکام
- سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، زمبابوے کی سری لنکا کو67 رنز سے شکست
- دبئی ایئر شو 2025 : سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ، جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے ایم او یو پر دستخط
- پی ایچ ڈی اسکالرز کی اجرتیں یومیہ مزدور سے بھی کم، قومی سوچ پر سوالیہ نشان ، ڈاکٹر علمدار حسین ملک
- خاتون اغوا کیس : لاہور ہائیکورٹ کا ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پر اظہارِ برہمی
- افواجِ پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو زوردار تھپڑ رسید کیا ، وزیراعظم
- پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان
- انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت نامہ موصول
- متنازعہ بیان نوٹس ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں طلب
- کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں متعدد حملے کیے ، ڈنمارک
Comments are closed.