ریسکیو 1122 کے فلڈ سیمینار میں انتظامیہ اور معززین کی شرکت، تیاریوں پر اطمینان

ڈاکٹر اشفاق احمد کی ہدایت پر ریسکیو 1122 آفس شورکوٹ فلڈ کے متعلقہ سامان کی تیاری کے حوالہ سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان صاحبہ ، سی او میونسپل کمیٹی ولید عثمان اور ایس ڈی او ہائی وے اور سابق ایم پی اے چودھری خالد غنی نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے ریسکیو 1122 شورکوٹ اسٹیشن کوارڈینیٹر سید سجاد حسین شاہ کی موجودگی میں تمام فلڈ کے متعلقہ سامان کی انسپکشن کی اور ممکنہ فلڈ کے پیش نظر اس کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تمام شرکا نے میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں ریسکیو 1122 کی کاردگی کو سراہا۔

Comments are closed.