حافظ آباد سے افسوسناک خبر. گاؤں اُدو کی، کوٹ سرور روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے غلط یو ٹرن لیا، جس دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں 18 سالہ زین ولد عابد، ساکن نوتھین حافظ آباد، شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔
جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ شاہد عمران اور 23 سالہ ثناء اللہ شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.