ریسکیو 1122 باجوڑ کی بروقت کارروائی: حاجی لونگ خار میں دو گاڑیوں کے تصادم میں دو افراد زخمی

باجوڑ، 21 اپریل 2025 — حاجی لونگ خار کے علاقے میں دو فیلڈر کاروں کے درمیان پیش آنے والے شدید ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت 60 سالہ تاج منیر خان اور 25 سالہ سعید اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے ہسپتال میں ریسکیو ٹیم کی نگرانی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

ریسکیو 1122 باجوڑ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

Comments are closed.