امریکن لائسٹف سکول منڈی بہاوالدین میں ریسکیو 1122 کے زیراہتمام تقسیمِ اسناد کی تقریب

منڈی بہاوالدین: امریکن لائسٹف سکول American Lycetuff Mandi Bahauddin Campus میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام اساتذہ کے لیے منعقدہ تربیتی سیمینار کے بعد ایک باوقار تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیمینار میں شرکاء کو تین مختلف سطحوں کی تربیت دی گئی:

لیول 1: پاکستان لائف سیونگ پروگرام

لیول 2: ریسکیو اسکاؤٹ کارپس

لیول 3: کیڈرے – کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹر ریسپانس

تقریب کے مہمانِ خصوصی ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین کے ضلعی ایمرجنسی آفیسر، انجینئر عمران خان تھے، جنہوں نے کامیاب اساتذہ کرام میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

بعدازاں ریسکیو 1122 اور امریکن لائسٹف سکول کے درمیان MOU بھی سائن کیا گیا

اس موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے انجینئر عمران خان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

کمیونٹی ونگ کے انچارج محمد شہباز کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا جبکہ،
کمیونٹی سیفٹی انسٹرکٹرز افضال منہاس اور عصمت جاوید کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز دی گئیں،

تقریب کے اختتام پر پرنسپل نے ریسکیو 1122 کی کمیونٹی سیفٹی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

Comments are closed.