ممبر بورڈ آف گورنرز کے انتخابات ، نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کی حافظ بشارت فاتح قرار

ممبر بورڈ آف گورنرز کے انتخابات ، نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کی حافظ بشارت فاتح قرار

فیڈرل بورڈ کا ممبر  بورڈ آف گورنرمنتخب ہونے پر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کی حافظ بشارت کو مبارکباد

امید ہے حافظ بشارت فیڈرل بورڈ کے تحت تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے، چودھری عبیداللہ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز (این اے پی ایس) کے مرکزی صدر چودھری عبیداللہ نے وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت سیکنڈری لیول کے لیے ممبر بورڈ آف گورنرز کے انتخابات میں حافظ محمد بشارت کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت سیکنڈری لیول کے لیے بورڈ آف گورنرز کے ممبر کے انتخاب کے لیے حوالے سے انتخابی عمل کا انعقاد گزشتہ روز ہواجس میں فیڈرل بورڈ سے ملحقہ تعلیمی اداروں کے رجسٹرڈ ممبران نے ووٹ کاسٹ کیے۔

نتائج کے مطابق حافظ محمد بشارت256ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز (این اے پی ایس) کے مرکزی صدر چودھری عبیداللہ ، ملک محمد عمران و دیگر عہدیدا روں نے حافظ محمد بشارت کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ممبرشپ کے دوران فیڈرل بورڈ کے تحت تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے ۔

Comments are closed.