راولپنڈی، مردہ جانوروں کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ، بڑے پیمانے پر گوشت تلف ، دکانیں سیل

راولپنڈی، مردہ جانوروں کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ، بڑے پیمانے پر گوشت تلف ، دکانیں سیل

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

راولپنڈی کے علاقہ پیرودھائی میں لوہاراں کے مقام پر بڑے پیمانے پر مردہ جانوروں کا گوشت کو تلف کیا گیا اور دکانیں سیل کر کے ان پر قانونی کاروائی کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی کے گرد ونواح میں پنجاب سے لایا گیا مردہ جانوروں اور پرانا گوشت بڑے پیمانے پر لوگوں کو کھلایا جاتا ہے ۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ اورہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ہیں اپنے افسران بالا کو خوش کرنے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھنے کے بجائے اکا دکا کاروائی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتی ہیں ۔

 مصدقہ اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانے پر مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کیا جاتا ہے اس طرح کی اگر روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کر کے کاروائیاں کی جائیں ۔ عوام کو کئی موذی اوردیگر بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے ۔

Comments are closed.