شیخوپورہ میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کے دوران چھاپہ، 4 ملزمان گرفتار
افریقی خاتون نے گردہ تبدیل کروانے کے لیے گروہ کو 70 لاکھ روپے ادا کیے
شیخوپورہ
شمشاد مانگٹ
افریقن خاتون بیٹے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر رابطہ کر کے گردہ ٹرانسپلانٹ کروانے شیخوپورہ پہنچ گئی جہاں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے چھاپا مار کر گردہ فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہوڈا عدنان بھٹی کے مطابق افریقن خاتون اپنا گردہ تبدیل کروانا چاہتی تھی جس نے گردہ حاصل کرنے کے لیے 70 لاکھ روپے ادا کیے اور اپنے بیٹے کے ہمراہ افریقہ سے پاکستان پہنچی ۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ساجد جٹ نے ٹیم اور پولیس کے ہمراہ نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں چھاپا مارا تو غیر قانونی طور پر محنت کش کا گردہ نکال کر خاتون کو لگایا جا رہا تھا ۔
پولیس نے ہسپتال کے مالک ڈاکٹر وقاص سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ساجد جٹ کا کہنا ہے کہ گردہ دینے والے شخص کی حالت انتہائی نازک ہے جبکہ افریقن خاتون اور گردہ دینے والے دونوں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
دوسری جانب افریقن خاتون کو بھی لاہور کے ہسپتال میں ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا ۔
Comments are closed.