اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، 160 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ، 160 کلوگرام مضر صحت گوشت پکڑا گیا

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت گوشت کے خلاف کاروائیاں  کی گئیں ، جس کے نتیجے میں 160 کلوگرام مضر صحت گوشت لیجانے والی گاڑی گولڑہ روڑ پر انسپکشن کیلئے روکا گیا ، میٹ سیفٹی ٹیم کی جانب سے بدبودار گوشت کی نشاندہی کی گئی جسے بعد ازاں موقع پر تلف کر دیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ گاڑی میں موجود گوشت پر زبح خانے کی سٹیمپ بھی موجود نہ تھی ، گوشت کی سٹوریج اور ٹمپریچر میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں مضر صحت گوشت کی فراہمی ہر صورت ناممکن بنائی جائی گی ۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ میٹ سیفٹی ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سرپرائز انسپکشنز یقینی بنائی جا رہی ہیں ۔

Comments are closed.