لاہور(زورآور نیوز) پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔نگران پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم ملنے کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو پاکستان بدر کرنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب سمیت صوبے بھر کے ضلعی پولیس افسروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے اور ان کو حراست میں لیکر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ملک بدر کیا جائے، اس حکم پر سختی سے عملدآمد کیا جائے۔
لاہور پولیس کے افسروں کی جانب سے بھی تمام ڈویژنل ایس پیز، آپریشن ونگ کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں، غیر قانونی غیر ملکی جو ان کے علاقوں میں مقیم ہیں ان کو حراست میں لیکر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملک بدرکیا جائے۔ذرائع کے مطابق آئندہ 72 گھنٹے کے دوران لاہور شہر میں غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کئے جانے کا امکان ہے۔
Trending
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
- ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی: حقیقت، بیانیہ اور زمینی صورتحال کا جائزہ
- پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت؟ اہم سیاسی پیش رفت کی اطلاعات
- سی ڈی اے بھرتیاں: نسٹ (NUST) کا شفاف ترین انتخابی عمل ‘اپنوں’ کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ
- کسٹم کلکٹریٹ سرگودھا میں کرپشن اور سرکاری سامان کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف
- سی سی پی نے ”آئس کریم“کیس میں 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا
- ایران جنگ سے عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر نقصان، عالمی بحران سنگین ہونے لگا
- امریکا کی ایران حکمت عملی ناکام، بدلتے اہداف پر ماہرین کے سوالات
- ای چالان کے نام پر جعلی SMS فراڈ، سیف سٹی کی وارننگ — شہری محتاط رہیں
Comments are closed.