کراچی (زورآور نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 788 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 56 ہزار 180 پر پہنچ گیا۔10نومبر کو بتایا گیا تھا کہ قرض پروگرام کے پہلے جائزے میں حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیک اپ اقدامات پر اتفاق کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس55ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاجو دو سال کی بلند ترین سطح بتائی جاتی ہے ،کے ایس ای100انڈیکس 1100پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس54200پوائنٹس سے بڑھکر55300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 18 ہزار 500 پوائنٹس پر ہے، جو بلند ترین سطح سے اب بھی 34 فیصد نیچے ہے ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب32ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ68.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے جمعہ کو کاروباری تیزی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کے سبب کے ایس ای-100 انڈیکس 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اوسط یومیہ تجارت دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور 20 ارب 10 کروڑ روپے کے کاروبار کا مشاہدہ کیا گیا، جو روزانہ کی بنیاد پر 10 فیصد اضافہ ہے، یہ 30 نومبر 2021 کے بعد سے زیادہ اضافہ ہے۔ مارکیٹ کی کپٹلائزیشن تقریباً 27 ارب ڈالر ہے جو 2017 میں 100 ارب ڈالر تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں1129.94پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 54261.43پوائنٹس سے بڑھ کر55391.37پوائنٹس ہو گیا اسی طرح384.26پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18182.10پوائنٹس سے بڑھ کر18566.36پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس36146.66پوائنٹس سے بڑھ کر36794.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔
Comments are closed.