پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار 60 ہزار کی حد عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تیزی کی وجہ یو اے ای سے اربوں ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نےملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

انڈیکس کھلتے ہی 611 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 60 ہزار کی سطح عبور کرگیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 60 ہزار 423 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے

Comments are closed.