چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، اسلام آباد شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کے افتتاح سے قبل بیوٹیفکیشن اور شجرکاری کا کام جلد مکمل کیا جائے، سیکٹر سی چودہ میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیرصدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اہم اجلاس میں کیا۔
اجلاس میں ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا سمیت اسلام آباد انتظامیہ، ایم سی آئی، ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔
Comments are closed.