وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ترجیحات میں شامل محکمہ تعلیم سکولز میں واضح تبدیلی۔
وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم محکمانہ اصلاحات کے لیے کوشاں۔۔
آزاد کشمیر کے 486 ایلیمنٹری مدرسین کو ترقیاب کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
سلیکشن بورڈ کا طویل اجلاس روزے کی حالت میں متواتر 5 گھنٹے جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 27 مارچ 2024 کو سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر رزاق احمد ندیم (چیئرمین محکمانہ سلیکشن بورڈ نمبر 03) کی صدارت میں 05 گھنٹے متواتر جاری رہنے والے اجلاس میں زیر التوا 486 ایلیمنٹری مدرسین کو ترقیاب کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جس میں ضلع مظفرآباد کے 65، ضلع نیلم سے 19, ضلع جہلم ویلی سے 10، ضلع باغ سے 53, ضلع حویلی کہوٹہ 23, ضلع پونچھ سے 74, ضلع سدھنوتی 39, ضلع کوٹلی سے 87, ضلع میرپور سے 42 اور ضلع بھمبر سے 74 ایلیمنٹری مدرسین کو ترقیاب کیا گیا ہے۔ ایلیمنٹری مدرسین کے سلیکشن بورڈ کے معاملات طویل عرصہ سے التوا کا شکار تھے۔ پرائمری اور جونئیر کیڈر ختم ہونے کے بعد ایلیمنٹری کیڈر کا پہلا سلیکشن بورڈ منعقد ہوا۔ سلیکشن بورڈ اجلاس میں سینئر ایڈیشنل سیکرٹری سید سلیم گردیزی، ناظم اعلیٰ تعلیم سکولز مردانہ سید طالب حسین شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز چوہدری یونس، ایڈیشنل سیکرٹری مالیات سرفراز احمد، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ خالد سلیم ، سیکشن آفیسر سید محمود حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انتظامیہ ماجد جلیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان، نگران شبیر قریشی، راجہ صداقت و دیگر شریک ہوئے۔
اس مرحلہ پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مزید کہا کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے اور بہت جلد خواتین اساتذہ کے ٹائم سکیل کے کیسز بھی یکسو کر دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے محکمہ تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے محکمانہ مسائل کے خاتمے کی ہدایت فرمائی ہے۔ وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر دیوان علی خان چغتائی کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم محکمہ تعلیم سکولز کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمانہ مسائل کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔
Trending
- ٹی ایل پی کارکنان کو روکنا کوئی مسئلہ نہیں ، طاقت کم از کم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، طلال چوہدری
- غزہ میں جنگ بندی معاہدہ باضابطہ نافذ: اسرائیلی فوج کا جزوی انخلا اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی
- ٹرمپ کا خواب چکنا چور! امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا کے نام
- آر ڈی اے کے مالی فراڈ میں 01 ارب 94 کروڑ کی بے ضابطگیاں، مرحوم ڈائریکٹر فنانس کے بھائیوں کے خلاف نیب ریفرنس
- جب دودھ پیدا کرنا خسارے کا کاروبار بن جائے : یہ انصاف نہیں، معاشی قتل ہے
- خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو جگہ دی گئی ، ترجمان پاک فوج
- جس رات جماعت اسلامی سے استعفی دیا بہت رویا تھا ، مشتاق احمد خان
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف ٹریفک آفیسر کو نوٹس، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات پر سوالات اٹھ گئے
- حماس کے رہنما اسامہ حمدان امن معاہدے کی تفصیلات سامنے لے آئے
- ملک میں انتہاپسندانہ منفی سیاست کی جگہ نہیں، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے احتجاج کیلئے اجازت نہیں لی
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ترجیحات میں شامل محکمہ تعلیم سکولز میں واضح تبدیلی
Prev Post
Next Post
Comments are closed.