بنی گالا میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن : مجسٹریٹ میر یامین کی کارروائی، 5 دکاندار گرفتار

بنی گالا میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن : مجسٹریٹ میر یامین کی کارروائی، 5 دکاندار گرفتار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر مجسٹریٹ بنی گالا میر یامین نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔

مجسٹریٹ میر یامین نے بنی گالا کے مختلف گروسری اسٹورز، مارٹس اور سبزی و فروٹ شاپس پر اچانک چیکنگ کی۔ دورانِ چیکنگ متعدد دکانوں پر چینی سرکاری نرخوں سے مہنگی فروخت کی جا رہی تھی، جبکہ سبزیاں اور پھل نہ صرف غیر معیاری تھے بلکہ ان کی فروخت بھی مقررہ نرخ نامے سے ہٹ کر کی جا رہی تھی۔

قانون کی خلاف ورزی پر 5 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ بنی گالا منتقل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد عوام کو معیاری اور سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ گراں فروشی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور آئندہ بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments are closed.