وفاقی دارالحکومت میں مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

وفاقی دارالحکومت میں مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے ،متعدد دکانیں سیل

اسلام آباد

ولی الرحمن

وفاقی دارالحکومت میں مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاو¿ن کیا گیا جس کے نتیجے میں مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے گئے جبکہ متعدد دکانیں سیل کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر مہنگی چینی فروحت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی،جس میں سیکٹر جی سیون، کھنہ پل سمیت دیگر علاقوں میں دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور پرائس لسٹ سے مہنگی چینی بیچنے پر متعدد دکانیں سیل کی گئیں جبکہ متعدد دکانوں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔

واضح رہے کہ یہ کارروائیاںڈی سی اسلام آباد کی مانیٹرنگ ٹیم کی نشاندہی پر کی گئیں،ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے چینی مہنگی بیچنے والوں کی نشاندہی کی اپیل۔

ڈی سی عرفان میمن نے ہدایت کی کہ شہری شکایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فی الفور کاروائیاں یقینی بنائیں

Comments are closed.