اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے قرض رول اوور کیے جانے کی تصدیق کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ چین کے ایگزم بینک نے 2 سال کے لیے قرضہ رول اوور کیا، پاکستان دونوں سالوں میں صرف سود کی ادائیگی کریگا۔وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔قبل ازیں چین نے 18 جولائی کو پاکستان کے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کیے جس کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔
Trending
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
- پاکستان کی زراعت، لائیوسٹاک اور ڈیری ڈیولپمنٹ ،عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے آئینے میں ناکامیاں ، ڈاکٹرعلمدار حسین ملک
- اسلام آباد میں ٹریفک پولیس پر تشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
- سہیل آفریدی بارے ویڈیو کا فرانزک کرا لیتے ہیں،حقائق سامنے آجائیں گے ، اختیار ولی خان
- وزیراعظم کا آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ
- ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
- تربت: انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی باشندے گرفتار
- کراچی: ایس آئی یو کی حراست میں نوجوان جاں بحق، 6 اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
- تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل روند ڈالا ، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
- صحافی اور پالیسی ماہر مشرف زیدی وزیر اعظم کے غیر ملکی میڈیا ترجمان مقرر
Comments are closed.