وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر میں چائنہ ایکسپو سینٹر کا افتتاح کر دیا

Shahbaz sharif laptop scheme 2023

Shahbaz Sharif  Latest News

اسلام آباد(زور آور نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر میں چائنہ ایکسپو سینٹر کا افتتاح کر دیا۔وزیراعظم نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد اور افتتاح بھی کیا، جن میں بسیمہ۔خضدار روڈ،آواران۔جھلجا روڈ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور 132 کے وی کی پنجگور، ناگ، بسیمہ، نل ٹرانسمشن لائن شامل ہیں۔قبل ازیں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے گوادر پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

Shahbaz Sharif

گوادر کے دورے میں وفاقی وزرا بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔دورہ کے دوران وزیراعظم گوادر یونیورسٹی کے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم اور تقاریب سے خطاب کریں گے، شہباز شریف گوادر کے مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک بھی تقسیم کریں گے۔دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عبدالقدوس بزنجو نے شکوہ کیا ہے کہ بلوچستان مالی مشکلات سے دوچار ہے، وفاق نے صوبے کو مالی بحران سے نکالنے کے وعدے پورے نہیں کئے۔

Read More about: Shahbaz Sharif

Comments are closed.