منڈی بہاؤالدین | گیپکو ریکوری ملازمین کی بل بجلی کی نقد وصولی

GEPCO Latest

منڈی بہاؤالدین
گیپکو ریکوری ملازمین کی بل بجلی کی نقد وصولی،صارفین سے لاکھوں روپے بٹور لیے گٸے۔متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کنگ روڈ ،سوہاوہ اور دیگر علاقوں میں گیپکو اہلکاروں نے بل بجلی کی رقم نقد وصول کرنا شروع کردی۔متاثرین نے کنگ روڈ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ گیپکو اہلکار صارفین سے میٹر اتارنے کی دھمکی دیکر بل کی رقم نقد وصول کرلیتے ہیں۔بل میں زیادہ یونٹ ڈال کربل درستگی کا موقع دیے بغیر زائد رقم کا بل دیا جاتا ہے۔اورگیپکو ملازمین چھٹی کے دن آتے ہیں جب بل جمع ہونا ممکن نہیں ہوتا۔بل کی رقم نقد وصول کرکے جمع نہیں کرتے،بقایا جات اگلے بل میں لگ جاتے ہیں ۔مظاہرین نے کہاکہ درجنوں صارفین سے لاکھوں روپے بٹورے جا چکے ہیں۔ارشد نامی گیپکو ملازم رقم واپس کرنے کے وعدے کے باوجود رقم واپس نہیں کررہا۔ہم ایس ڈی او اور ایکسین دفتر کے بار بار چکر لگا چکے ہیں چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ نوٹس لیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔اور ہماری رقم واپس کراٸی جاٸے

Comments are closed.