اسلام آباد (ظفر ملک) غیرقانونی غوری ٹاؤن (Ghauri town)کے مالکان کے خلاف تفیش کے دوران نیا پنڈوڑا بکس کھل گیا ۔ تحصیل دار ملک نصیر غوری ٹاؤن(Ghauri town) کے مالکان کا مبینہ سرغنہ نکلا، بغیرفرد کے اٹارنیاں جاری کرنے سے مثاثرین کو بے داخل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تحصیل دار ملک نصیر سیاسی و سماجی شخضیات کے نوٹوں کے آگے ناچنے لگا اور غیر قانونی طور پر اٹارنیاں کرنے لگا۔ بدعنوان و کرپٹ افسر کی وجہ سے عوام ساری زندگی کی جمع پونجی سے محروم ہونے لگے۔ جبکہ اٹارنی کے اختیار کس بھی وقت حتم کئے جا سکتے ہیں.
یہاں سوال یہ پپدا ہو رہا ہے کہ عوام کو بے قوف بنانے کے لیے چند افراد کے خلاف تفیش کا ڈرامہ رچادیا جاتا ہے لیکن اصل ملزمان کی طرف کوئی نہیں جاتا حلقہ پٹواری اور تحصیل دار کو تمام حقائق کا علم ہوتا ہے اور زمین کی خریدوفروخت کے ذمہ دار ہوتے ہیں ان کو شامل تفیش نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے سرکار سے بدعنوان کرپٹ افسر بھاری تنخواہ لینے کے باوجود رشوت کے طورپر بھاری رقم لیے کر غیرقانونی طور پر خریدو فروحت کا کام دھڑے کے ساتھ کر رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔مثاثرین کا کہنا ہے کہ قانون نافظ کرنے والے ادارے تحصیل دار ملک نصیرسے تفیش کرے اور اس کے اثاثوں کی چھان بین کرنے پر سب کچھ کھل کر سامنے آجائے گا اور اس کے خلاف سخت قانونی کارورائی عمل میں لائی جائے غوری ٹاؤن(Ghauri town) پر 2022میں زمین کی خریدوفروخت، بجلی، و گیس کے میٹرز پر پابندی لگائی گی تھی لیکن اندرونی خانے میں تحصیل دار ملک نصیر نے حلقہ پٹورای کے ساتھ مل کر خروید فروخت جاری رکھی۔جس کا انعام پاتے ہوتے خود تحصیل دار بن گیا اور پٹواری کو6ماہ کے اندر پہلے گرداور پھر نائب تحصیل دار بنوا دیا۔کئی سینئر پٹواری نائب تحصیل دار کی ترقی پانے کے قریب ترین تھے۔ اورگرداور کے لیے بھی جن کا خواب چکنا چور کردیا گیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ تحصیل دار ملک نصیر عرصہ دار سے سرکل ترلائی کلاں میں تعنیات ہے پہلے تقربیا 8سال تک گرداور رہا اور گرشتہ چار سال سے نائب تحصیل دار ہے جبکہ اب تحصیلدارکے اختیار سرانجام دے رہا ہے موقع ترلائی خود کے خسرہ 200سے 900تک مکمل پاپندی ہے جبکہ تحصیلدار ملک نصیر نے خسرہ نمبر338کی اٹارنی کی ہے ”روزنامہ زور آوز“کی انوسٹی کیشن ٹیم کو موضع ترلائی خرد کے ذرائع نے بتایا کہ ترلائی خور کے خسرہ 200سے 900تک پاپندی ہے اور اس کااٹارٹی کا فرد یہاں سے نہیں گیا یہ پاکستان ہے یہاں پر سب کچھ ہو سکتا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کو علم نہیں یہ کام کیسے ہوتے ہیں انہوں نے کہا اوپر سے حکم آئے گا تو پر سرکار اور انتقال پر لکھ دو گا کہ اٹارٹی جاری ہوئی ہے۔ واضع رہے گزشتہ چھ ماہ میں دو نائب تحصیلداروں کو بوگس انتقال کرنے پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا تھا اب دیکھنا ہے یہ کہ تحصیدار ملک نصیر کے خلاف کاروائی کر کے مثاثرین کو انصاف دیا جائے گا کہ نہیں۔
Comments are closed.