غوری ٹاؤن ریونیوسرکل میں نائب تحصیلدار اور پٹواری کا دھندہ جاری!

اسلام آباد ( ظفر ملک) ضلعی انتظامیہ کادوہرہ معیار غوری ٹاؤن مالکان کے خلاف ایف آئی آر،عدالتی حکم نامہ، مکمل پابندی ہونے کے باوجود مالکان کے مبینہ ایجنٹ نائب تحصیل دار ملک نصیر،سجاد خان سمیت اس کے بھانجو اور بھتیجوں کولوٹ مارکی کھلم کھلی چھٹی دے دی گئی اور غوری ٹاؤن مالکان کے مبینہ سرکاری ایجنٹ بن کرعوام کو لوٹنے میں مصروف۔عوام کے اربوں روپے ڈوب گئے؟ انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی کئی سوالات کو جنم دینے لگی؟زمین کی خریدوفروخت کا سارا کاروبار ریونیو سرکل میں ہوتا ہے اور ریونیو سرکل ہی روک سکتا ہے؟ لیکن یہاں گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے کہ مالکان کے خلاف تھانوں میں نام نہاد تفیتش کا ڈرامہ اورریونیو سرکل کی کالی بھڑیوں کوخریدو فروخت کے لیے چھوڑ دیا گیااور مثاثر ین کی دہائیاں کوئی سننے والا نہیں۔اسسٹنٹ کمیشنر ریونیو کی امتیاز جنجوعہ کی ناک کے نیچے سب کچھ ہونے کے باوجود ان کی خاموشی پر بھی کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں؟

Ghauri town Islamabad

یہاں سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ خریدوفروخت کو روکنا ریونیوسرکل کا کام ہے لیکن ریونیوسرکل خود یہ کام کر رہا ہے تو پھر خریدوفروخت کیسے رکے گی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مکمل طور پر غوری ٹاؤن کے مالکان کو تحفظ دیا جارہا ہے اور عوام کو ایسے ہی ریونیوسرکل کی کالی بھیڑیں لوٹتی رہیں گی اور سینکڑوں کی تعداد میں مثاترین دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے گے کیا؟ریونیوسرکل کے باثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے غوری ٹاؤن پر پابندی لگی ہے؟ اس وقت سے نائب تحصیل ار اور پٹواری سجاد خان بیع فرد اور رجسٹری کی بھاری رقم لیے کر کام دھڑلے کے ساتھ کرتے رہے ہیں اورعوام کی تبائی و بربادی کر کے اپنے بھتیجو ں اور بھانجوں کو بھی نواز دیا ہے انہوں نے کہا کہ غوری ٹاؤن کی خریدوفروخت ہورہی ہے اس سے مالکان کو کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ ان کو ریونیوسرکل کی کالی بھیڑوں نے مکمل تحفظ دینے کے ساتھ مالی طور پر بھی مضبوط کیا ہے؟ ریونیوسرکل کے باثوق ذرائع نے عدالت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریونیوسرکل کی کائی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے مثاثرین کو انصاف دیا جائے؟

Comments are closed.