اسلام آباد۔ غوری ٹاؤن فیز 4A کے انتخابات میں چوہدری عمران علی گجر صدر (پاسبان گروپ) اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ محمد اکرم گجّر
گجر یوتھ فورم اسلام آباد کی پوری ٹیم چیئرمین اکرم گجر، سرپرستِ اعلیٰ چوہدری عبیداللہ گجر، سرپرست اکبر گجر کی قیادت میں غوری ٹاؤن فیز – ۴ کا الیکشن جیتنے پر پاسبان گروپ کے نو منتخب صدر عمران علی گجر اور ان کے پورے پینل کو دلی مبارک باد دینے ان کے الیکشن آفس پہنچی۔
چیئرمین اکرم گجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کامیابی پاسبان گروپ کی دن رات کی محنت، خلوص نیت، اور عوامی خدمت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔
سرپرستِ اعلیٰ چوہدری عبیداللہ نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت، استقامت اور کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ غوری ٹاؤن کے عوام کی خدمت کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں۔
گجر یوتھ فورم اسلام آباد کے وفد میں سرپرستِ اعلی گوجر یوتھ فورم چوہدری عبیداللہ، سرپرست چوہدری اکبر علی، چیئرمین اکرم گجر، دیگر عہدیداران آصف گجر، عدنان اشرف گجر، نجم گجر، نعیم گجر، عدیل گجر، فہیم گجر، جمیل گجر، عتیق گجر، تقی گجر، کرامت گجر، احتشام گجر اور دیگر شامل تھے۔
Comments are closed.