ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ

Dr.Shoukat-Virk

آ شوب چشم سے بچاؤ کیلئے اختیاط ناگزیر ہے:شوکت ورک
وبا سے متاثرہ افرادماہرچشم ڈاکٹرز کی ہدایات سے ہرگز چشم پوشی نہ کریں

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری اورہردلعزیزسماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کی عادت اچھی صحت کی ضمانت ہے۔آشوب چشم سے بچاؤ کیلئے اختیاط ناگزیر ہے۔

شہری اپنی اوراپنوں کی صحت کا بہت خیال رکھیں۔وبا سے متاثرہ افرادماہرچشم ڈاکٹرز کی ہدایات سے ہرگز چشم پوشی نہ کریں۔اختیاطی تدابیر سے اس اچھوت بیماری کوشکست دی جاسکتی ہے۔کورونا کی طرح عنقریب آشوب چشم بھی قصہ پارینہ بن جائے گی،تاہم متاثرہ لوگ دوسروں کوچھونے اورناگزیر ضرورت اورصورت کے سوا عوامی مقامات پرجانے سے گریزکریں۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہاکہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے ماہرین چشم اس وبا سے متاثرہ افرادکاخصوصی خیال رکھ رہے ہیں۔ہمارے ہسپتال کا اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی ڈیپارٹمنٹ نادارومفلس اورمستحق مریضوں کوبہترین سہولیات فراہم کررہا ہے،ہم اپنے ڈونرز کے بھرپورتعاون سے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کوزندگی بچانے والی معیاری دواؤں کی مفت فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آشوب چشم سے پوری طرح نجات تک چین سے نہ بیٹھے، قومی اورسوشل میڈیا پرایک منظم مہم کی صورت میں شہریوں کواختیاطی تدابیر سے آگاہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ آشوب چشم کے مریضوں کوزیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مریض کو چندروزمیں آرام آجاتا ہے۔ڈاکٹرز کی ہدایات کے مافی کسی قسم کی ادویات کااستعمال نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ جوآسودگی تلاش کررہے ہیں انہیں سادگی کاراستہ اختیارکرنا ہوگا۔ہمیں صحتمند زندگی کیلئے اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں سہل بناناہوں گی۔

Comments are closed.