…ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی

Dr.Shoukat-Virk

شہریوں کیلئے مزید اورجدیدہسپتال تعمیرکرناہوں گے: شوکت ورک
ڈونرز کی معاونت اور اعانت سے انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ آبادی کے تناسب سے شہریوں کیلئے مزید اورجدید ہسپتال تعمیرکرناہوں گے۔موجودہ ہسپتال ناکافی ہیں،مریضوں کارش جبکہ سہولیات کافقدان ہے۔ شہریوں کوصحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فلاحی ہسپتالوں کی ضرورت اوراہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی مرکزی عمارت عنقریب پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی اورتمام شعبہ جات میں کام شروع ہوجائے گا۔میں نے 2012ء کے دوران عمرہ اداکرتے وقت مسجد نبوی اورگنبدخضریٰ کے سایہ میں کھڑے ہوکرلاہورمیں جس فلاحی ہسپتال کی تعمیر کاخواب دیکھا تھا اس کاشرمندہ تعبیر ہونا میرے نزدیک ایک منفرد احساس اوراعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دعوت پرممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان فلاحی ہسپتال کی تعمیر کے مشن سے وابستہ ہوئے تھے،اگرآج وہ حیات ہوتے توہم دونوں شانہ بشانہ ہسپتال کی تکمیل کیلئے اپنا اپنا فعال کرداراداکررہے ہوتے۔ ڈاکٹر عبدالقدیرخان واقعی بڑے انسان تھے،انہوں نے آج تک کسی فورم پر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی تعمیر کاکریڈٹ نہیں لیا بلکہ وہ ہمیشہ عوامی اجتماعات میں مجھے اس کاکریڈٹ دیتے اوروہ عوام کو میری دعوت پراس نوبل کازکے ساتھ وابستہ ہو نے کے بارے میں بتایاکرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے ڈونرز کا ہرمرحلے پربھرپوراعتماد اوراعتبار ہماراسرمایہ افتخار ہے۔ہم اپنے ڈونرز کی اخلاقی معاونت اورمالی اعانت سے انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Comments are closed.