پشاور میں کالے تیتر کے ٹورنامنٹ کی آڑ میں جوئے بازی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر سے لوگ اس جوئے بازی میں حصہ لیتے ہیں جس کو ٹورنامنٹ کا نام دیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے افسران اس جوئے کی آڑ میں بھاری رشوت وصول کرکے اس کی اجازت دیتا ہے۔ جس کے بعد محکمہ تعلیم کے افسران کی مٹھی گرم کرکے یہ جواء گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک پشاور میں منعقد کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس جوئے میں ملک بھر سے آئے بڑے بڑے لوگ بھاری رقوم ہار جاتے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف کالے تیتر جیسے بے زبان جانوروں کے ساتھ بھی ذیادتی ہو رہی ہے۔ گزشتہ ماہ ایک شخص نے اپنی بہن کا زیور بھیج کر اس جوئے میں حصہ لیا اور ہار گیا جس کے بعد گھر میں جھگڑا ہوا اور اس نے اپنی بہن کو مار ڈالا۔ پشاور کے عوامی و سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری، سی سی پی او پشاور، کمشنر اور سیکرٹری وائلڈ لائف سے اس غیرقانونی ٹورنامنٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.