پاکستان مسلم لیگ کے راہنما راجہ ساجد محمود عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ14 اگست ہماری آزادی کادن ہے اور یہ باباے قوم حضرت قائد اعظم اور ان کے رفقائکار کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں آزادی نعمت خداوندی ہے اس کی قدر کرنی چاہیے تہذیب اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر آزادی کی خوشیاں ضرور منائیں،راجہ ساجد نے مزید کہا کہ ہمارے عوام اور بہت سارے اداروں نے آزادی کے جشن کو بے راہ روی میں تبدیل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی پر باجہ خریدنے کے بجاے پودہ خریدیں اور وہ اپنے گھروں میں لگائیں اس سے ایک تو ہمارہ ملک سرسبز ہو گا اور دوسرا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جشن آزادی پر موٹر سائیکلوں کے سائیلنسر نکالنے والوں اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جاے راجہ ساجد نے کہا کہ جشن آزادی ضرور منایئں لیکن مہذب قوموں کی طرح نہ کہ جاہلوں کی طرح فرسودہ رسومات کو اپنا کر اپنا اور قوم کا وقار مجروح کریں۔
Comments are closed.