پریس ریلیز
اسلام آباد (زورآور) پاکستان ورکرز فیڈریشن ناردرن پنجاب ریجن کا اجلاس زیر صدارت چوہدری اشرف خا ن مرکزی آفس ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں منعقد ہو جس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، ناردرن پنجاب کے صدر چوہدری اشرف خان، چیئرمین سید اعجاز حسین بخاری، جنرل سیکرٹری اسد محمود، وائس چیرمین محمدمنیر بٹ، چوہدری محمد بلال، شیخ شفیق، آصف خان، چوہدری امجد عباس، احسان گجر، سید ارشاد شاہ، احتشام الحق، سید عطاء اللہ شاہ، محمد سرفراز ملک سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق مسائل پر غور و خوض کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عہدیداران نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن مزدوروں کی تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود کرنا ہے، موجودہ دور میں مزدوروں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے خصوصی طور پر سیالکوٹ میں صنعتی مزدوروں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہور ہا ہے جس سے مزدوروں میں سخت بے چینی بڑھ رہی ہے۔ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران کی عدم دلچسپی سے مزدوروں کو گزشتہ پانچ سالوں سے میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اور بچوں کے تعلیمی اخراجات کے کیس زیر التواء ہیں اور اسی طرح ای او بی آئی اور سوشل سیکورٹی میں مزدورو سہولیات و مراعات سے محروم ہیں، ان اداروں میں وسائل کی کمی اور عملے کی ناقص حکمت عملی سے مسائل جنم لے رہے ہیں اور حکام بالا کسی بھی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو درپیش مسائل پر اداروں اور متعلقہ حکام کی خاموشی اور عدم دلچسپی افسوسناک ہے۔ مزدور کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن مزدوروں کو کسی بھی قسم کی کوئی سہولیات و مراعات نہیں دی جارہی ہیں، اس موقع پر انھوں نے سیکرٹری برائے وزارت انسانی وسائل و سمندر پاکستانی، سیکرٹری لیبر پنجاب اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے زیر التواء کیسوں کے حوالے سے فوری نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، سکالرشپ سمیت تمام کیسوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے تا کہ صنعتی امن قائم رہ سکے۔ انھوں نے کہا ہم ورکرز پرافٹ پارٹیسیپیشن فنڈ کے حوالے سے او جی ڈی سی ایل سمیت تمام مزدوروں کے حقوق کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور فوری طور پر ہم منتخب سینیٹرز سے ملاقات کر کے مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کریں گے،انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن مزدوروں کی قانونی تنظیم ہے اور مزدوروں کے ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئی ہے۔ چند مفاد پرست اور جعلی مزدور لیڈر اس کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں جوکہ قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی ادارہ محنت سمیت تما م ادارے ان نام نہاد مزدورو لیڈروں اور مافیا سے محتاط رہیں یہ سرمایہ داروں کا گروہ ہے جو مزدوروں کے حقوق پر شب خون مارتے ہیں ان کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے۔ اس موقع پر انھوں نے تمام اداروں سے اپیل کی کہ ان جعلی مزدورو لیڈروں اور مافیا کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں اوران کے اثاثہ جات کی چانچ پڑتال کی جائے، اجلاس کے آخر میں قرارداد پیش کی گئی کہ جو نام نہاد مزدور لیڈر پاکستان ورکرز فیڈریشن کا غیر قانونی نام استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے جس کو تمام عہدیداروں نے اکثریت رائے سے منظور کر لیا۔
Comments are closed.