محرم الحرام میں اپنے درمیان نفرت کی دیوار نہیں بننے دیں گے محرم الحرام میں قیام امن کے لیے ضلع امن کمیٹی نے تیاریاں مکمل کر لی۔ ہارڈ ورک ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں امن کمیٹی بہترین کردار ادا کر رہی ہے اظہار بخاری چیرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سیداظہار بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں ضلع امن کمیٹی نے قیام امن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی۔ امن کمیٹی محرم کا ضابطہ اخلاق مساجد بارگاہوں تک پہنچانے کے لیے دورے کرے گی ماہ محرم کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے درمیان نفرت کی دیوار نہیں بننے دیں گے نفرت کی زمین پہ محبت کے پھول نہیں کھلا کرتے۔ ہمیں مار نہیں پیار سے مسائل کا حل نکالنا ہوگا اصل مسئلہ اجلاس کا نہیں اخلاص کا ھے۔ علماء ذاکرین حسین کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کے لیے اپنے پیرے کاروں کو صبر و تحمل و برداشت محبت کا درس دیں تاکہ مشترکہ کوششوں سے امن برقرار رکھا جا سکے۔ قران کی تلاوت حسین کی شہادت کےی بات قیامت تک ہوتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمیشنر وقار حسن چیمہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اظہار بخاری نے کہا وقار حسن چیمہ ایک ہارڈ ورک ڈپٹی کمشنر ھیں جن کی سرپرستی میں امن کمیٹی قیام امن کےلیے بہترین کردار ادا کر رہی ہے انہی کی مرہون منت گزشتہ سال پورے پنجاب میں امن کمیٹی کو پہلی پوزیشن ملی ڈپٹی کمشنر وقار حسن چیمہ کو سفارش کرتے ہوئےاظہار بخاری نے کہا امن کمیٹی کو فورا نئے کارڈ ایشو کیے جائیں جس پر ڈی سی نے فور عمل درامد کا حکم جاری کیا فوٹو سٹیٹ ہولڈر کو پابند کیا گیا کہ وہ کوئی متنازع لٹریچر کی کاپی بغیر انتظامیہ کے اجازت کے جاری نہ کریں ڈپٹی کمیشن نے متنازہ مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل کا عندیہ دیا ۔ جو متنازع جگہ کا دورہ کر کے انتظامیہ کو اصل صورتحال سے اگاہ کرے گی تمام اراکین بین المسائلک ہمنگی کی راہ ہموار کریں تاکہ امن وامان کے سلسلے میں باوقار طریقے سے امن کمیٹی اپنا کردار ادا کر سکے لہذا چھوٹے چھوٹے مسائل پر اور الجھنے کے بجائے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جائے ۔
Comments are closed.