باہمی دلچسپی کے امور ،انسانیت کی خدمت اور باہمی تعلقاتِ سے متعلق اظہار خیال
انسانیت کی بھلائی اور آ فات متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا بھی تذکرہ
ہلال احمر پاکستان کی خدمات مسلمہ ہیں،باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد ()ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے امریکی سفارتخانہ کا دورہ کیا،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں انسانیت کی بھلائی ،آفات متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے علاؤہ باہمی روابط ،تعاون کے فروغ اور مستحکم تعلقات سے متعلق بات چیت کی گئی ۔
سردار شاہد احمد لغاری نے امریکہ کی جانب سے قدرتی آفات و سانحات کے دوران تعاون کو سراہتے ہوئے عطا آباد ڈیزاسٹر ، 2010 کے سیلاب اور
2022 کے بدترین سیلاب کے دوران امریکہ کی جانب سے انٹر نیشنل این جی اوز،یو این ایجنسیز اور مختلف مخیر اداروں سے حاصل ہونے والے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار شاہد احمد لغاری نے ہلال احمر پاکستان کی تاریخ ،آئینی حیثیت،ریسپانس،پیشگی تیاری ،ورک فورس،بلڈ ڈونر سنٹر ،ہیلپ لائن اور دکھی انسانیت کے لیے خدمات سمیت مستقبل کی پیش بندیوں سے متعلق آگاہی دی۔انہوں نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ٹھٹہ ،بدین ،سجاول اور کراچی میں چلنے والے مقامی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے پروگرام بارے بھی بتایا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ میری تقرری کے فوری بعد پاکستان کو سیلاب کی صورتحال درپیش تھی۔تباہی زیادہ ہوئی ۔مگر
آپ کی قیادت میں ہلال احمر پاکستان نے سیلاب متاثرین کی مدد کو نئی جہت دے کر ثابت کیا کہ مسائل و مصائب سے کیسے نمٹا جاتا ہے ۔مجھے بخوبی علم ہے کہ ہلال احمر پاکستان انسانیت کا علمبردار ہے اور کم صلاحیت کی حامل آبادیوں کی بلا تفریق مدد کر رہا ہے۔ڈونلڈ بلوم نے اس امر کی یقین دھانی کرائی کہ انسانیت کی بھلائی اور بقا کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بھی تعاون کو جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔پاکستان کی مجموعی فنڈنگ بڑھا دی گئی ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بھی کثیر رقم دی جا رہی ہے۔ہیومینٹیرین فنڈنگ کو بڑھانے بارے پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے
امریکن ریڈ کراس اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے مابین تعاون کو بڑھانے اور امریکہ میں موجود مخیر شخصیات کو معاون بنانے کے لیے کردار ادا کیا جائے گا ۔ ملاقات میں یو ایس ایڈ کے سینئر ایڈوائزر جیمز فلیمنگ اور سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان عبیداللہ خان بھی موجود تھے۔
سردار شاہد احمد لغاری نے امریکی سفارتخانہ میں خون کے عطیات کے لیے کیمپ منعقد کرنے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا ۔سردار شاہد احمد لغاری نے ڈونلڈ بلوم کو اپنی تصنیف “داستان عزم “ہلال احمر سوینئر ، کریسنٹ میگزین بھی پیش کیا اور دورہ ہلال احمر پاکستان کی بھی دعوت دی ۔
Comments are closed.