راولپنڈی (زور آور) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما راجہ ساجد محمود عباسی نے اپنے ایک اخباری کہا ہے کہ یونین کونسل مسیاڑی مری میں سب سے پہلے سوی گیس کی فراہمی کا کام شروع ہوا لیکن بد قسمتی کہ ابھی تک ہما رے چار گاوں ساہین پھپھڑیل گوڑا اور سنبل بیاہ کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا اس سلسلے میں ھم نے علاقے کے معزیزین کے ساتھ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ حافظ عثمان عباسی کی موجودگی میں ملاقات کی اور ھمارے ساتھ ہونے والی زیادتی سے ان کو آگاہ کیا۔
راجہ ساجد عباسی نے کہا کہ ھمارے علاقے کے لوگوں نے اپنی قیمتی زمینوں کی قربانی دی جس کی وجہ سے ھمارے علاقے سے پائپ لایئن گزر کر مری تک گی اور وہاں کے لوگوں کو گیس کی سہولت میسر آء لیکن ھمارے علاقوں کو نظر انداز کر دیا گیا علاقے کے لوگوں کا پر زور مطالبہ ہے کہ ھمارے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک نہ کیا جاے اور ھمیں بھی جلدازجلد گیس فراھم کی جاے راجہ ساجد عباسی نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب اس سلسلے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے علاقے کا دیرینہ مسلۂ حل کرائیں
Comments are closed.