اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ

Dr.Shoukat-Virk

Dr.Shoukat-Virk

انسانیت کی انتھک خدمت ہمارا طرہّ امتیاز ہے: شوکت ورک
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بیماروں کی عیادت بھی عبادت ہے:عائشہ نذیر

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ انسانیت کی انتھک خدمت ہمارا طرہّ امتیاز ہے۔اگر ڈاکٹرزاپنے پاس آنیوالے مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آنا شروع کردیں تو اس کے نتیجہ میں ان کی سترفیصد پریشانی دور ہوجاتی ہے۔ہمارے پاس مریض بہت امید کے ساتھ آتے ہیں،ڈاکٹرز اورنرسز سمیت پیرامیڈیکل سٹاف کواپنے اخلاص اورجذبہ ایثار کے ساتھ ان کیلئے نوید سعید بننا ہوگا۔

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی مرکزی عمارت تکمیل کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی۔وہ ٹرسٹی بیگم عائشہ نذیر کے ہمراہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات اورتعمیراتی کام کاسرپرائز وزٹ کرنے کے دوران سٹاف سے بات چیت کررہے تھے۔

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی ٹرسٹی بیگم عائشہ نذیر نے کہا کہ کسی پریشان حال انسان کیلئے ہماراخلوص بہترین مرہم ہے۔جو نرسزکسی امتیاز کے بغیر انسانیت کی خدمت کاصادق جذبہ رکھتی ہیں انہیں حسن اخلاق کواپنا شعار بناناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بیماروں کی عیادت بھی عبادت ہے، دوران عیادت بیماروں اورزخمیوں کی شفایابی،صحت وتندرستی اورسلامتی کیلئے اپنے دست دعا دراز اورتیمارداری کے بعدوہاں سے رخصت ہوتے وقت ان سے اپنے اوراپنوں کیلئے دعا کی درخواست کریں۔

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ انسانیت کی خدمت کااستعارہ بن کرابھررہا ہے،ہمارے ہسپتال میں دوردراز سے علاج کیلئے آنیوالے ڈونرز کودعاؤں کاتحفہ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے ڈاکٹرز،نرسز،پروفیشنل سٹاف اورپیرامیڈیکل سٹاف کامجموعی رویہ قابل قدر اورمستحسن ہے۔

Comments are closed.