Pakistan Defense Movement – Jameel Ramzan Razi Khan
طالبات کا جنسی استحصال ناقابل برداشت ہے:جمیل رمضان رضی
ریاست ہرصورت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبات کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائے
تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان خان رضی نے کہا ہے کہ طالبات کاجنسی استحصال ناقابل برداشت ہے،ریاست کو جنسی درندوں کیخلاف راست اقدام کرناہوگا۔ قوم کی بیٹیوں کوجنسی درندوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے المناک اورشرمناک واقعہ کیخلاف سرکاری اقدامات سے عوام کوآگاہ کیاجائے۔
ریاست ہرصورت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبات کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔ طالبات کااستحصال کرنیوالے کسی رحم کے مستحق نہیں،انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔اپنے ایک بیان میں جمیل رمضان خان رضی نے مزید کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ہزاروں طالبات کو مخصوص گروہ نے ایک منظم سازش کانشانہ بنایا۔ اسلا م آباد میں ایک خاتون کے ہاتھوں 14سال کی بچی پربہیمانہ تشدد کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پرکہرام برپاکردیا،وہ ویڈیوجس نے بھی دیکھی اس کی آنکھوں کاپیمانہ چھلک پڑا۔ا س طرح توانسان جانوروں پرتشددنہیں کرتا جس طرح ایک ناتواں بچی کو بے رحمی سے ماراجاتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹیوں کو جنسی درندوں اور منشیات فروشوں سے بچاناہوگا۔ انہیں بلیک میل اور ہراساں کیا جانا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبات کا جنسی استحصال معاشرتی اقدارکے زوال کا شاخسانہ ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کا آزادانہ استعمال ارباب اقتدار و اختیار کی بے حسی اور بے بسی کو بے نقاب کر نے کیلئے کافی ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری اخلاقیات سے عاری سرگرمیاں اسلامی تعلیمات اور روایات کے منافی ہیں، اس قسم کی سیاہ کاریوں میں ملوث عناصر کسی رحم اور نرمی کے مستحق نہیں، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت سکیورٹی فورسز کی مدد سے تعلیمی اداروں اور طلبہ وطالبات تک منشیات کی رسائی کا سدباب یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھٹن کے نتیجہ میں قوم کی بیٹیوں کا ایڑیاں رگڑ رگڑ کر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کو موت کے سپرد کرنا قومی المیہ ہے۔ معلوم نہیں اس طرح کے دلخراش واقعات کے باوجود حکمران اور سرکاری حکام کس طرح رات کو سکون سے سوجاتے ہیں۔
Comments are closed.