ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ

Dr. A Q Khan hospital trust

سیاسی قیادت قومی مفاہمت اوراتحاد ویکجہتی کوفروغ دے: شوکت ورک
ہوشربا مہنگائی سمیت قومی بحرانوں سے نجات کیلئے قومی قیادت کوسرجوڑناہوں گے

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت ریاست کی سا لمیت کیلئے قومی مفاہمت اوراتحاد ویکجہتی کوفروغ دے۔ہماری ریاست اورمعیشت سیاسی تنازعات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ہوشربا مہنگائی سمیت قومی بحرانوں سے نجات کیلئے قومی قیادت کوسرجوڑناہوں گے۔ ریاست کوسیاسی تصادم سے بچانے کیلئے سیاسی قیادت کااپناکلیدی کرداراداکرے۔

ریاست کی بقاء کیلئے نفرت کی سیاست کونابودکرناہوگا۔ماضی میں بھی سیاست کے ایوانوں میں نااتفاقی اورناچاکی مشرقی پاکستان کی علیحدگی کاسبب بن گئی تھی لہٰذاء سیاستدان تلخیاں فراموش جبکہ بلیم گیم بند کردیں۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ نوابشاہ کے نزدیک ٹرین کے ساتھ پیش آنیوالے اندوہناک حادثہ میں بچوں سمیت قیمتی جانو ں کاضیاع قومی سانحہ ہے، عوام کی آنکھیں اشکبار ہیں۔

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے ٹرسٹیز اورڈاکٹرز غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کومنفعت بخش بنانے اوردلخراش حادثات روکنے کیلئے اسے فوری اپ گریڈکیاجائے۔جومسافرٹرین کے حادثہ میں لقمہ اجل بنے ہیں ان کے ورثاء کی مالی مددکی جائے جبکہ ارباب اقتدارسمیت ریلوے حکام زخمیوں کا بھی بھرپورخیال رکھیں اورانہیں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے انتھک وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق فوری طورپر حادثہ کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے تحقیقات کاحکم دیں اورجس کی مجرمانہ غفلت پائی جائے اس کیخلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔

شوکت ورک

Dr.Shoukat-Virk

Comments are closed.