پاک چین دوستی دونوں ملکوں کیلئے ایک نعمت ہے: رانا اعجاز
دونوں ملکوں کے درمیان چھ معاہدوں سے دوستانہ مراسم کودوام اوراستحکام ملے گا
پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ وارڈ نمبر7 کینٹ کاصدراورہردلعزیزسماجی شخصیت رانا اعجازنے کہا ہے کہ پاک چین دوستی دونوں ملکوں کیلئے ایک نعمت ہے۔دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان اس دیرینہ دوستی کیلئے شریف برادران کے ویژن اور کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں حالیہ چھ معاہدوں سے دوستانہ مراسم کودوام اوراستحکام ملے گا۔پاک چین دوستی وقت کے ساتھ ساتھ گہری اورسنہری ہوتی جائے گی۔
چینی نائب وزیراعظم اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم میاں شہبازشریف اورسپہ سالار جنرل عاصم منیر مختلف اہم سرکاری شخصیات سے ملے اوراچھی یادوں کے ساتھ رخصت ہوئے۔اپنے ایک بیان میں رانا اعجازنے مزید کہا کہ بھارت سمیت چند مخصوص ملکوں کی پس پردہ سازشوں اورمسلسل کاوشوں کے باوجود پاکستان اورچین کے درمیان کسی قسم کی کوئی دراڑ پیدا نہیں ہوئی۔ کئی دہائیوں سے پاکستان اورچین کاایک دوسرے پراعتماد برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی سود وزیاں سے بے نیاز ہے،دونوں ملکوں نے ہرقسم کی صورتحال میں ایک دوسرے کابھرپورساتھ نبھایا۔جس طرح چین کادشمن پاکستان کادوست نہیں اس طرح پاکستان کادشمن بھی چین کے نزدیک دوست نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے جنوبی ایشیاء میں معاشی سرگرمیوں کاایک نیا دور شروع ہوگا۔ہر وہ ملک جس کوسی پیک کی اہمیت کاادراک ہے وہ اس سے وابستہ ہونا چاہے گا،ا س منصوبہ کے دشمن ناکام ونامراد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی پردونوں ملک کے عوام بجاطورپرنازاں ہیں۔
Comments are closed.