راولپنڈی(زورآور) PMLN (ن) کے راہنما راجہ ساجد عباسی نے کہا کہ PMLN نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچالیا ہے آئی ایم ایف سے قرضہ کا حصول میاں شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کے نتیجہ میں آج پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال کے مختصر عرصہ میں ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ حکومت ملی تو وطن عزیز پر جتنے بھی قرضے ہیں وہ ادا کرکے عوام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آئی ایم آیف کے چنگل سے آزاد کرا دیں گے۔
اس لیے عوام کو چاہے کہ وہ الیکشن کی تیاری کریں اور PMLN کو دو تہای اکثریت سے کامیابی دلائیں انہوں نے کیا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل مسلم لیگ کی کامیابی میں منحصر ہے انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے منہ تک پہچانے اور پاکستان کی اساس پر حملہ کرنے والی جماعت کو عوام نے مسترد کر دیا ہے عوام ملک دشمنوں کو پہچان چکے ہیں اور آئندہ الیکشن میں حساب برابر کر دیں گے راجہ ساجد عباسی نے پیٹرول کی قیمتیں کر نے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی کی جاے تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام مہنگائی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔
Comments are closed.