پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت؟ اہم سیاسی پیش رفت کی اطلاعات

‏ایک باوثوق ذریعہ کے مطابق ایک اہم سیاسی ڈویلمنٹ ہونے جا رہی ہے جس کے مطابق پرویز الہی کا پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور وہ صدر زرداری سے دو بار خفیہ ملاقات کر چکے ہیں۔زرادری پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینا چاہتا ہے اور وہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے اتنا خوش نہیں ہے ۔۔
پرویز الہئ کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا قوی امکان ہے اور موجودہ گورنر پنجاب سلیم حیدر صاحب کو اس سلسلے میں زرداری نے اعتماد میں لیا ہے جن کے مطابق وہ پیپلزپارٹی کی پنجاب میں مضبوطی کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔۔انہوں نے خود بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اور یہ عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔۔
پرویز الہئی کے سپین میں مقیم بیٹے مونس الہی کو بھی واپسی کا گرین سگنل دے دیا گیا یے اور چوہدری فیملی کے خاندانی کشیدہ تعلقات اور معاملات کو بھی حل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں جس میں زرداری کے کہنے اقر خواہش پر وزیر داخلہ محسن نقوی بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔۔اور انہوں نے سپین میں مقیم چوہدری پرویز الہئی کے بیٹے مونس الہی کے خلاف بنے تمام مقدمات بھی ختم کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے جنہیں واپسی پر پیپلزپارٹی پنجاب کی اہم ترین تنظیمی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے ۔

Comments are closed.