آسلام آباد (شمشاد مانگٹ)بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے ٹوئٹر (ایکس)پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونگا شدید پریشانی اور بیماری کے باوجود ہمت کے ساتھ کھڑا رہونگا ۔انہوں نے دو ٹوک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی میری لاش سے گزر کر ہی اپنے مقاصد پورے کرے گا گزشتہ ایک سال سے مجھ پر بیان دینے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے ۔ہمیں دیوار سے لگا دیا گیااور روزانہ کی بنیاد پر ہمارا مالیاتی نقصان ہو رہا ہے لیکن اللہ نے مجھے ہمیشہ اصولوں پر کھڑا رکھا ۔میں شدید بیمار بھی ہوں اور پریشان بھی ہوں لیکن کسی کا پیادہ نہیں بنوں گا رئیل اسٹیٹ کی دنیا کو ہم نے نئے ٹرینڈز دئیے اور ملکی معیشت کی مضبوطی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے.انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل دور سے سرخرو ہو کر گزریں گے ۔ماضی میں بھی جدید ترین پراجیکٹ بنانے پر ہیں ایسے ہتھکنڈوں کاسامنا رہا ہے لیکن اللہ نے اس وقت بھی ہمیں سرخرو کیا ۔میرا جرم یہی ہے کہ میں نے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے دعوے کئے جا رہے تھے کہ ملک ریاض حسین نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جو کسی وقت بھی کسی بڑے چینل سے نشر ہو جائے گا لیکن ملک ریاض حسین کے سوشل میڈیا پر جاری بیان سب دعوے مسترد کر دئیے ہیں اور انہوں نے استقامت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان بھی کر دیا!
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
ملک ریاض کا عمران خان کے بارے میں بڑا بیان سامنے آ گیا!پاکستان میں ھلچل!
Next Post
Comments are closed.