مارگلہ آرچرڈ ہاؤسنگ منصوبہ : سپریم کورٹ بار، ڈی ایچ اے اور ایف جی ای ایچ اے کے تاریخی معاہدے کی منظوری
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
وفاقی حکومت کے ملازمین کی رہائشی اسکیم کی ذمہ دار ادارہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ پر واقع رہائشی منصوبے کے سہ فریقی ترقیاتی معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بطور شراکت دار شامل ہیں۔
ادارے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ 26 ستمبر 2025 کو تینوں اداروں کے درمیان باضابطہ طور پر دستخط کیا جائے گا، جس کے فوراً بعد اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کو نہ صرف تیزی سے مکمل کیا جائے گا بلکہ اس کے الاٹیز کو بین الاقوامی معیار کی جدید، محفوظ اور تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ رہائش فراہم کی جائے گی۔
یہ منصوبہ تین معتبر اداروں کے باہمی اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے جو شفافیت، معیار اور اعتماد کی ضمانت ہے۔ اس رہائشی منصوبے کے متعلق مزید تفصیلات جیسے قیمتیں، پلاٹوں کی اقسام اور قرعہ اندازی یا الاٹمنٹ کا طریقہ جلد ہی اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے جاری کر دی جائیں گی۔
یہ منصوبہ سرکاری ملازمین اور وکلا برادری کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے جو انہیں باوقار، پرسکون اور جدید طرزِ زندگی کی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Comments are closed.