موریطانیہ کشتی حادثہ میں تحصیل ملکوال کے جاں بحق اور لاپتہ ہونیوالوں کی تعداد چار ہوگئی جاں بحق ہونیوالوں میں ذیشان اور دانش جبکہ اکرم اورارسلان لاپتہ ہیں، ہمارے جاں بحق بیٹوں کی میتیں اور لاپتہ کو تلاش کرکے واپس لایا جائے، ورثاء کی حکومت سے اپیل تفصیلات کے مطابق مووریطانیہ کشتی حادثہ میں ملکوال کے علاقہ ہریا کے ذیشان اعجاز اور واسووال کے دانش رحمان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے دانش کے چچا ، ماموں اور دیگر رشتہ داروں نے بتایا ہے کہ دانش اب اس دنیا میں نہیں رہا دانش کو لے جانے والے ایجنٹ سے بائی ائر کی بات ہوئی تھی جس کیلیےایجنٹ نے تیس لاکھ وصول کر لئیے تھے اب مزید پچیس لاکھ کی ڈیمانڈ کر رہا دوسری طرف علاقہ ماجھی کے محمد اکرم اور محمد ارسلان تین ماہ قبل یورپ کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تھے ارسلان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ارسلان اور اکرم کے ایجنٹ کو بائی ائیر کے چالیس چالیس لاکھ ہم نے اپنے مال مویشی ، سونا اور جائیدادیں فروخت کرکے ادا کئے تھے مگرایجنٹ نے ڈنکی لگوا دی ارسلان سے دو جنوری کو ہمارا آخری رابطہ ہوا تھا جس کے بعد اب تک کوئی پتہ نہیں کہ ارسلان اور اکرم زندہ ہیں یا نہیں، جاں بحق اور لاپتہ ہونیوالوں کے ورثاء نے حکومت سے اپیل کی ہے ہمارے پیاروں کی میتوں اور لاپتہ ہونیوالوں کو تلاش کرکے واپس لایا جائے اور ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرئے
Trending
- سی ڈی اے بھرتیاں: نسٹ (NUST) کا شفاف ترین انتخابی عمل ‘اپنوں’ کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ
- کسٹم کلکٹریٹ سرگودھا میں کرپشن اور سرکاری سامان کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف
- سی سی پی نے ”آئس کریم“کیس میں 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا
- ایران جنگ سے عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر نقصان، عالمی بحران سنگین ہونے لگا
- امریکا کی ایران حکمت عملی ناکام، بدلتے اہداف پر ماہرین کے سوالات
- ای چالان کے نام پر جعلی SMS فراڈ، سیف سٹی کی وارننگ — شہری محتاط رہیں
- اسلام آباد میں برطرف کانسٹیبل کی خودکشی، محکمانہ بے حسی اور نظام پر سنگین سوالات
- وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ای سی پی میں اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم، انفورسمنٹ نظام مؤثر بنانے پر غور
- کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ آٹو پارٹس کا بڑا ذخیرہ ضبط
- سرورفاؤنڈیشن
Comments are closed.