لاہور۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ
غیر قانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے والے بڑے کاروباری افراد اور اداروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ
منی لانڈرنگ و ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بڑے افراد اور اداروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ
رقوم بینکنگ اور دیگر قانونی چینلز کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائی جا سکیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ
منی چینجزز کے ذریعے رقوم بیرون ممالک بھجوانے کے عمل کو بھی سٹریم لائن کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ
بیرون ممالک رقوم بھجوانے کے پورے میکنزم کو شفاف اور فول پروف بنایا جائے گا۔ فیصلہ
غیرقانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے کے تمام چینلز کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ
بڑے منی لانڈرز پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے گا۔
حوالہ۔ ہنڈی کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں۔
وزیر داخلہ و وزیر خزانہ
سٹیٹ بینک اور ایف ائی اے کا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ
ورکنگ گروپ تمام متعلقہ امور پر پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے گا
گورنر سٹیٹ بینک نے بینکنگ چینلز سے رقوم کی ترسیل کے نظام بارے بریف کیا
ڈی جی ایف آئی اے۔ گورنر سٹیٹ بینک اور وفاقی سیکرٹری خزانہ کی اجلاس میں شرکت
Comments are closed.