شوکت ڈار
مسلم ھینڈز انٹرنشل نے مکہ میں بھی اوپن کچن کھول دیے جہاں سے عمرہ زائرین کو سحری کے وقت فری کھانا فراھم کیا جاے گا ۔ مسلم ھینڈز کے چیئرمین پیر سید لخت حسنین نے میزاب گروپ کے ڈیریکٹرز امتیاز الرحمان اور
شاھد محمود انور کے ھمراہ منصوبے کا افتتاح کیا ۔
کم بجٹ عمرہ زائرین کو سحری کے لیے تازہ گرم کھانے فراہم کیے جائیں گے، جو اکثر حرم سے دور رہائش اختیار کرتے ہیں اور سحری کے انتظام میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔مکہ مکرمہ میں اوپن کچن کی
افتتاحی تقریب میں Muslim Hands کے چیئرمین پیر سید لخت حسنین شاہ سمیت Meezab Group کے نمائندگان امتیاز الرحمان ، شاھد محمود اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر پیر سید لخت حسنین کا
کہنا تھا کہ اللہ پاک کی رحمت سے ھم نے مسلم ھینڈز اوپن کچن کے پہلے کچن کا مکہ مکرمہ میں سعودی میزاب گروپ کے اشتراک سے آغاز کر دیا ھے نبی کریم کے گھر میں آے ھوے مہمانوں کر خدمت صحابہ اکرام کی سنت ھے اور یہ ھم پر اللہ پاک کی خصوصی رحمت ھے کہ اس نے ھمیں حضور پاک کے مہمانوں کی تواضع کا موقع فراھم کیا ھے ۔
مستقبل میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مستقل اوپن کچن قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے تاکہ عمرہ اور حج کے دوران مستحق زائرین کی مدد جاری رکھی جا سکے ۔
Comments are closed.