نیہا انور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ابھرتا ستارہ

تحریر: چوہدری لیاقت علی

Chaudhry Liaquat Ali
عنوان: نیہا انور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ابھرتا ستارہ :

ڈیجیٹل آرٹ کی دنیا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ہونہار آرٹسٹ نے تخلیقی افق پر ایسا نام بنا لیا ہے کہ ہے جس نے اپنی محنت اور غیر معمولی ٹیلنٹ کی بدولت عالمی سطح پر بہت ہی کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی۔
نیہا انور، جو ایک منجھی ہوئی ڈیجیٹل السٹریٹر ہیں، آج کل اپنی بین الاقوامی کامیابیوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ان کا فن محض تصاویر تک محدود نہیں، بلکہ وہ اپنے رنگوں اور لکیروں کے ذریعے کہانی بیان کرنے کا کمال فن رکھتی ہیں۔

ان کی حالیہ کامیابیوں میں جرمنی کے مشہور پبلشنگ ہاؤس ‘روحانز ورلاگ’ کے ساتھ ان کا اشتراک اور امریکہ کے ‘ویسٹ کلیرمونٹ’ تعلیمی ڈسٹرکٹ کے لیے تیار کردہ بصری روڈ میپ شامل ہیں۔
ماہرینِ فن کا کہنا ہے کہ نیہا انور کے کام میں ایک خاص قسم کی پختگی اور جدت پائی جاتی ہے جو انہیں اپنے ہم عصر فنکاروں سے ممتاز کرتی ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی اس نوجوان فنکارہ کی کامیابیوں کا سفر ان تمام خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے جو ڈیجیٹل آرٹ اور السٹریشن کے میدان میں عالمی سطح پر اپنا نام بنانا چاہتی ہیں۔
ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ نیہا انور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے آپ بہت کم مدت میں 300 سے زائد کتابیں ڈیزائن کر چکی ہیں۔
بلاشبہ اوور سیز پاکستانی ہر سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ہمیں بھی چائیے کہ ہم ان کی صلاحیتوں پر ان کو خوب خراج تحسین پیش کریں تاکہ مزید نوجوانوں میں بھی محنت لگن اور جستجو کا جذبہ پیدا ہو سکے۔

Comments are closed.