اسٹیٹ بینک کا نیا اصول: موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز کے لیے دو گھنٹے کا “کولنگ ٹائم” مقرر

اسٹیٹ بینک کا نیا اصول : موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز کے لیے دو گھنٹے کا “کولنگ ٹائم” مقرر

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاز کیش، ایزی پیسہ اور دیگر موبائل بینکنگ سروسز کے لیے نیا اصول متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب کسی صارف کی جانب سے بھیجی گئی رقم وصول کنندہ دو گھنٹے تک نہ نکال سکے گا اور نہ خرچ کر سکے گا۔

اس وقفے کو “کولنگ ٹائم” (Cooling Time) کا نام دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس نظام کا مقصد فراڈ، غلط ٹرانزیکشنز اور رقم کے غلط اکاؤنٹس میں منتقل ہونے کے واقعات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

نئے اصول کے تحت اگر کسی صارف سے غلطی سے کسی دوسرے نمبر یا اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہو جائے تو اسے دو گھنٹے کا موقع حاصل ہو گا کہ وہ متعلقہ بینک یا موبائل سروس فراہم کنندہ کو شکایت درج کر کے رقم کی منتقلی روک سکے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل مالیاتی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، صارفین کے اعتماد میں اضافے اور مالیاتی فراڈ کے واقعات میں کمی لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس پالیسی سے نہ صرف موبائل بینکنگ صارفین کو تحفظ ملے گا بلکہ نیا نظام ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت کو بھی فروغ دے گا۔

Comments are closed.