بدھ کی چھٹی پر فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا،عامر میر

لاہور (زورآور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے بدھ کی چھٹی کے حوالے سے پالیسی بتا دی۔نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ فی الحال بدھ کو چھٹی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بدھ کی چھٹی سے اسموگ میں کمی نہیں آئے گی،بدھ کی چھٹی کے حوالے سے ہر پیر کو فیصلہ کیا جائے گا۔ عامر میر نے کہا کہ بارش کا امکان نہیں، ہوا نہیں چلے گی اس لیے بدھ کو چھٹی نہیں ہو گی۔اس سے قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ اسموگ بڑھی تو سکولوں میں بدھ کی چھٹی دینے کی تجویز بھی موجود ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ ابھی کنٹرول میں ہے،ابھی اس لیول پر نہیں جس لیول پر پچھلے سال تھی، اگر اسموگ بڑھی تو اس کو بھی کنٹرول کرنا ہے، اسموگ بڑھی تو بدھ کی چھٹی کی تجویز بھی موجود ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے صوبے میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کی جانچ شروع کردی ہے۔ لاہور میں 233 جبکہ دوسرے اضلاع میں 12056 بھٹوں کی جانچ کی گئی ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے ڈی جی ظہیر عباس ملک کا کہنا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر اب تک 1124 اینٹوں کے بھٹے سیل اور 2213 کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ظہیر عباس ملک کے مطابق 2213 بھٹوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کیخلاف دو درجن سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے پر ایک اور بھٹہ مسمار کر دیا گیا ہے۔ ظہیرعباس ملک کے مطابق اب تک ای پی اے پنجاب نے قواعد کی خلاف ورزی کرنیو الے 1124 بھٹوں پر مجموعی طور پر ساڑھی9 کروڑ روپے جرمانہ کیا ہی

 

Comments are closed.